• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ میئرکراچی کے اختیارات کیلئے مذاکرات کریں،اظہارالحسن

Cm Sindh Should Talk On Karachi Mayor Izhar Ul Hassan
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ نالے کی صفائی کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے میئر کے اختیارات کےلیے مذاکرات کریں ،وزیراعلیٰ نے میئر کےاختیارات کیلئےمذاکرات اورتعاون کایقین دلایاتھا،شہر میں کام ہوگا ، شہر کی خدمت ہوگی تو یہ کریڈٹ وزیراعلیٰ کا ہوگا۔

کے ایم سی بلڈنگ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کے پاس آج سے کراچی کی میئر شپ کا قلمدان ہوگا ، ایم کیو ایم کے نامزد چیئرمین،وائس چیئرمین عوام کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے آج ہی ملاقات کرکے تحفظات دور کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔

اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ وسیم اختر پر بے بنیاد الزامات ہیں ،وسیم اختر کےلیے جیل میں بیٹھ کر کراچی کی میئر شپ چلانا مشکل ہوگا ۔
تازہ ترین