• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہاؤسز پر حملہ آور ہرشخص کی شناخت ہونی چاہئے،مراد علی شاہ

Everyone Should Be Identified Who Attack On Media Housescm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے ہر شخص کی شناخت ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے میکنزم بنالیا۔خود تھانے اور لاک اپ اچانک چیک کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی،ایڈیشنل آئی جی کراچی سی ٹی اور دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہر میں پولیس کا گشت جاری رکھا جائے اور شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے پولیس کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کرنے کے لیے میکنزم بنایا ہےخود تھانے اور لاک اپ اچانک چیک کرتا رہوں گا۔ ہر ایس ایس پی اپنے طور پر تھانے کی کارکردگی مانیٹر کرے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے مسائل اور شکایات دوستانہ ماحول میں سنیں اور حل کریں۔

اجلاس میں شہر میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے ٹی وی چینلز پر حملہ کرنے اور گاڑیاں جلانے والے ملازمان کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین