• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی وعسکری قیادت کا ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کا عزم

Political Leadership Commitment On Countrys Reputation And Security
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نےپاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتےہوئے پاکستان کےوقاراور سلامتی کاتحفظ ہرسطح پریقینی بنانےکےعزم کا اظہارکیا، اجلاس میں ملک اورکراچی کے عوام کی حفاظت اور وسیع تر مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کراچی روانہ ہوگئے،وہ امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزراء،مشیر،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ اوراعلیٰ سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے صوبوں کی جانب سے پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانےکے مختلف اٹھانے کی تجاویز دیں۔

سیاسی وعسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتےہوئے پاکستان کےوقاراور سلامتی کاتحفظ ہرسطح پریقینی بنانےکےعزم کا اظہارکیاہے۔

قیادت نےدہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائی سمیت کالعدم تنظیموں کےمقامی چندے اورغیرملکی فنڈنگ کے تمام ذرائع بند کرنےکیلئےبھرپور کارروائیوں کافیصلہ کیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیاگیا اورطے کیاگیا کہ کراچی میں امن کوششوں کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا اور شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنادئیے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبوں سے متعلقہ امور اور نیپ کے بعض نکات پررکاوٹوں کے بارے غور کیاگیا،صوبائی پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور جدید آلات سے لیس کرنے کی حکمت عملی کو بھی جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ پولیس کو انسداد دہشت گردی کی جدید تربیت فوج بھی دے سکتی ہے۔

اجلاس میں غیرملکی ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کےلئے ایف سی کی 29 نئے ونگز فوری فعال کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیاگیا اور فیصلہ کیاگیاکہ غیرملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت کےلئے کسی دوسرے ملک کی سرزمین کے استعمال کا معاملہ متعلقہ ملکوں سے اٹھایا جائےگا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کے تیارکردہ رپورٹ پر بریف کیاگیا،اتفاق کیاگیاکہ فاٹا اصلاحات کے پیکیج پر صوبوں سے مشاورت کی جائےگی ۔
تازہ ترین