• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ضلع غربی میں غداری کی، ن لیگی امیدوار کا الزام

Pti Karachi Ittehad Splits
پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ کراچی کی بہتری کے لیے منتخب میئر کا ساتھ دیں گے، اس بیان پر مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر کے امیدوار امان اللہ آفریدی نے انہیں دھکے دیئے اور صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روک دیا۔

یہ بے نظمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب عمران اسماعیل اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے امان اللہ آفریدی نے انہیں دھکا دیا اور خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ضلع غربی میں غداری کی ہے اور ایم کیوایم کے نمائندے کو ووٹ دیےگئے۔

ن لیگ کے رہنما نے الزام لگایا کہ ضلع غربی سے متحدہ چیئرمین اور تحریک انصاف وائس چیئرمین پر کامیاب ہوئی ہے، پی ٹی آئی اور متحدہ نے ایک دوسرے کے امیدواروں کو ووٹ دئیے۔

واضح رہے کہ ضلع غربی سے ن لیگ کے امیدوار کی ناکامی پر کراچی اتحاد میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ایم کیوایم اورکراچی اتحادکےامیدواروں میں ہاتھا پائی ہوئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے سٹی وارڈن بھی موجود تھے۔
تازہ ترین