• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جیلوں میں تمباکو کی جگہ رامن نوڈلزکی مقبولیت

Roman Noodles More Popular Then Tobaco In Us Jail
ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکا کی جیلوں میں رامن نوڈلز تمباکو کی جگہ اب قیدیوں میں مقبول ترین چیز بن گئے ہیں اور انھیں وہاں بطور کرنسی استعمال کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ امریکی جیلوں میں کھانے کی مقدار اور معیار میں کمی ہے۔اس تحقیق کے مصنف مائیکل گبسن لائٹ کا کہنا ہے کہ رامن نوڈلز سستی، ذائقہ دار اور کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ امریکی جیلوں میں اتنی زیادہ اہم بن گئی ہیں کہ اب انھیں دوسری اشیا کے ساتھ تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔گبسن لائٹ نے کہا کہ امریکی جیلوں میں رامن نوڈلز کو کھانے کی اشیا کے علاوہ، کپڑوں، صفائی ستھرائی کی مصنوعات، لانڈری اور بستروں کی صفائی کے تبادلے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ رامن نوڈلز کو جوا کھیلتے ہوئے بطور چِپ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل جیلوں میں ڈاک ٹکٹ اور لفافے وغیرہ بطور کرنسی استعمال ہوتے تھے لیکن اب ان نوڈلز نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

امریکی جیلوں کے اعداد و شمار کے مطابق جیلوں پر کیے جانے والے اخراجات اس قدر نہیں بڑھے جتنا قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی بیورو آف پرسنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاستوں نے 2010ءمیں جیلوں پر چار کروڑ 85 لاکھ ڈالرخرچ کیے جو 2009 ءمیں خرچ کیے جانے والی رقم سے 5.6 فیصد کم تھی۔
تازہ ترین