• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
73 People Died In Italian Earthquake
اٹلی میں 6اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے 73افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سو سے زائد افراد لاپتا ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اطالوی شہر پیراگیا کے جنوب مشرقی علاقے آج صبح زلزلے سے لرز اٹھے، متعدد عمارتیں منہدم اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، پل گرگئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے۔

ایک گاؤں اور قصبہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا، زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی، جہاں عمارتیں 20سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں، حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین