• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اخترکی کچھ باتوں سےمتفق نہیں ہوں،فاروق ستار

I Am Not Agree With Wasim Akhtar Some Thingssays Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وسیم اخترکی کچھ باتوں سےمتفق نہیں ہوں،مجھےوسیم اخترکوکچھ باتوں میں سمجھاناپڑےگا،ارشدوہرہ یاخاموش رہیں یاباآوازبلندبات کریں،سرگوشی ہمیشہ خطرناک ہوتی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ فیصلے پاکستان میں ہوں گے، لندن سے بھی توثیق کر دی گئی کہ پارٹی پاکستان سے چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی پوری جماعت ایک صفحے پر ہے، ہمارے فیصلے کاکوئی ٹائم فریم نہیں ہے،ہم نےیقین دلایاہےکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا،اگرپارٹی پالیسی وہ ہےجو2روزقبل بیان کی گئی توسیاست چھوڑ دیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج تک ایم کیوایم نےایسااقدام نہیں اٹھایا،جب معاملات حد سے آگے بڑھ گئے تو انتہائی قدم اٹھانا پڑا، جو لوگ ڈر و خوف سے وفاداریاں تبدیل کررہے تھے اب وہ کل شام سے واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے احترام کی حدود کو تجاوز نہیں کرنا چاہیے، ادارے اور اداروں کے اہل کار ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں، ہمارے فیصلے میں وقت کی کوئی قید نہیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے عارضی دفتر پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑا دن ہے،خوشی کا دن ہے، خدا خدا کرکے میئر،ڈپٹی میئر،چیرمین وائس چیئرمینوں کے انتخابات ہوئے،وسیم اختر اور ارشد وہرہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،جھڈو میں بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین ایم کیو ایم کے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات،بلدیاتی انتخاب کے 9 ماہ بعد ہوئے ، 9 ماہ کی تاخیرکا حساب بھی کسی نہ کسی کو دینا چاہیے، مشکل حالات ہیں لیکن ایم کیو ایم کا ایک ووٹ ادھر سے ادھر نہیں ہوا، ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے بھی وفاداری تبدیل نہیں کی،عوام اور بلدیاتی نمائندوں نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اب کراچی کی صفائی ہوگی، نکاسیٔ آب اور ٹرانسپورٹ اور پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔
تازہ ترین