• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سمندر میں تین سال بعد مچھلی نہیں ملے گی، حاصل بزنجو

After Three Years There Will Be No Fish In Karachi Seas
وفاقی وزیر برائے جہاز رانی اور بندرگاہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ کراچی کے سمندر میں مچھلیاں نایاب ہونے والی ہیں، تین سال بعد سمندر سے مچھلی نہیں ملے گی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پائیدار ماہی پروری پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نےکہا کہ کراچی والے یومیہ 400 ٹن صنعتی فضلہ سمندر میں ڈال رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈالا جانے والا فضلہ آبی حیات کے ساتھ جہازوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے ،جس کے باعث کچھ عرصے بعد مچھلیاں ایکوریم میں ہی نظر آئیں گی ۔
تازہ ترین