• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

Pak England Match Stopped Due To Rain
پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان پہلاون ڈےبارش کی وجہ سےروک دیاگیا ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نےا نگلینڈ کو جیت کے لیے 261 رن کا ہدف دیاتھا،جواب میں انگلینڈ نے 3وکٹوں کےنقصان پرابتک 193رنزبنائےتھے اور اس کی بیٹنگ ابھی جاری تھی کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی 82، سرفراز احمد 55اور بابر اعظم 40کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔انکے علاوہ شرجیل خان 16 ،محمد حفیظ 11،شعیب ملک 17جبکہ محمد نواز 17اور عماد وسیم 18کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

یاد رہے کہ میچ بارش کے باعث کچھ دیر رکا بھی رہا ۔بعدازاں امپائروں نے صورتحال بہتر ہونے پر کھیل کو دوبارہ شروع کرادیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھر انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو جبکہ کرس ووکس،لیام پلنکٹ، مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
تازہ ترین