• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھویں سارک وزراء خزانہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

Eight Saarc Conference Starts Today In Islamabad
آٹھویں سارک وزراء خزانہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہےجو 2دن جاری رہے گی ، کانفرنس میں 8 ممالک سے تقریباً 100مندوبین شرکت کریں گے۔

سارک کانفرنس کے پہلے دن سارک سیکریٹریز خزانہ کا اجلاس ہو گا، 26اگست کو وزراء خزانہ کا اجلاس ہو گاجس سے وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

بھارت کے وزیر خزانہ کی جگہ سیکریٹری اقتصادی امور، بنگلا دیش سے وزیر مملکت برائے اقتصادی اور افغانستان سے نائب وزیر خزانہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان کے وزراء خزانہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں کسٹمز، دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تحفظ، بنکنگ کے شعبے میں تعاون اور آزادانہ تجارت کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی اکنامک یونین بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔
تازہ ترین