• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو اولمپکس:29 ملکوں کی خواتین نے مردوں سے زیادہ میڈل جیتے

Rio Olympics 29 Countries Women Won The Gold Medals
ریو اولمپکس کئی ملکوں کے لیے منفرد اعزاز لایا ، انتیس ملک ایسے ہیں جہاں مرد کھلاڑیوں سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں نے میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ ان میں امریکا، چین ، روس، کینیڈا، کینیا، سوئزرلینڈ بھی شامل ہیں ۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں 2008 کے اولمپک میں پہلی بار مرد کھلاڑیوں سے آگے نکلیں، لیکن چین نے یہ اعزاز 1988 کے اولمپک میں ہی حاصل کرلیا تھا۔

ریو اولمپکس میں 60 میڈل جیت کر امریکا کی خواتین کھلاڑی مرد ایتھلیٹس سے آگے نکل گئیں ۔ چین میں چالیس کے قریب خواتین ایتھلیٹس نے میڈل جیتے،جمیکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں آگے رہیں لیکن یوسین بولٹ کی مقبولیت نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

اسی طرح ایتھوپیا، شمالی کوریا، تھائی لینڈ اور بھارت کی خواتین ایتھلیٹس بھی نمایاں رہیں ۔1900 ء کے اولمپک میں پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیااور اُنہیں اس وقت 5 ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔
تازہ ترین