• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Australian Cricket Captain Take Holidays
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چھٹیاں لے لی ہیں ۔ اب ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف بقیہ تین ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے ۔

آسڑیلین کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں مصروف ہے جہاں گزشتہ شب دوسرے ون ڈے میں اسے 82 رنز سے شکست ہوئی ، اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کر دیا ہے ۔وہ تین ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے تیرہ رکنی اسکواڈ میں گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین