• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے وفا شوہروں کو پرائی زلفوں کی اسیری سے بچانے کا کاروبار

Unfaithfull Husband Business Sheilding Braides
چینی خواتین نے اپنے بے وفاشوہروں کو وفا’ یاد دلانے‘ کے لیے متعدد کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لی ہیںجو ’رقیبہ‘ سے نجات دلانے کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

یہ کمپنیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل عورتوں کو اپنے بے وفا محبوب کو چھوڑنے پر قائل کرنے کے لیے مختلف حربے اپناتی ہیں۔

چین میں مردوں کے لیے محبوبہ کا ہونا صاحب حیثیت ہونے کی علامت اور لازمی فیشن بنتا جارہا ہے جس کے نتیجے میںچین میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں ان کمپنیوں کا کاروبار خوب چمک رہا ہے۔

چین میں طلاق ہونے کی صورت میں عموما ًمطلقہ کو ہی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے اور وہ تنہا رہ جاتی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال چین میں 36 لاکھ طلاقیں ہوئیں۔ 2009 میں یہ تعداد ڈھائی لاکھ اور 2000 میں 12 لاکھ تھی۔

ان کمپنیوں کے استعمال کردہ طریقے بہت متنازع بھی ہوتے ہیں۔ بعض کمپنیاں پرکشش مردوں کی خدمات حاصل کرتی ہیں، جو ہدف بنائی گئی خواتین سے تعلقات استوار کرتے ہیں اور انہیں ان کے شادی شدہ محبوب سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ کمپنیاں عموما ًاس طریقے کا استعمال کرتی ہیں جس میں ایک انڈر کور خاتون کونسلر کو ان عورتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے جو ان سے دوستی گانٹھتی ہیں اور غیر محسوس انداز میں انہیں شادی شدہ محبوب سے رشتہ ختم کرنے پر آمادہ کرتی ہیں۔

یہ کمپنیاں اس کام کا بھاری معاوضہ لیتی ہیں جو ہزاروں پاؤنڈز سے شروع ہوتا ہے ۔

رقیبہ سے نجات دلانے کا معاوضہ 10 لاکھ یوان (ایک لاکھ 14 ہزار پاؤنڈز) تک بھی ہوسکتا ہے۔ اس کےلیے کونسلرز محبوبہ کے گھر کے قریب کرائے پر گھر لیتے ہیں اور ہدف کا اعتماد حاصل کرکے اس کی عادات، پسند و ناپسند معلوم کرتے ہیں۔

یہ کمپنیاں،شوہر کی بے وفائی کا شکار خواتین کو اپنے شوہروں کو مناسب توجہ دینے، انہیں اپنے لباس میں تبدیلی لانے اور شوہر سے بات کرنے کے لہجے کو تبدیل کرنے کامشورہ بھی دیتی ہیں تاکہ انہیں دوبارہ سے اپنے شوہر کی توجہ حاصل ہوسکے۔

کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کےکچھ ماہ بعد بعض خواتین کی ازدواجی زندگی دوبارہ پرانی ڈگر پر لوٹ آئی۔

کمپنی کے منیجریو فینگ نے کہا کہ’’ ان کی کمپنی 2012 میں قائم ہوئی جس کے بعد سے اب تک اس نے اپنے کلائنٹس کو ہر سال 200 سے زیادہ رقیباؤں سے نجات دلائی ہے۔ اس کی 10 لاکھ یوان معاوضے والی خدمات میں اس کا انڈر کور عملہ کئی ماہ تک محنت کرتا ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں نیشنل میرج اینڈ فیملی کونسلرز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ لیو وائیمن کہتے ہیں کہ سرکاری طور پر ان کمپنیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین