• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ ٹیم نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

Women Cricket Team Will Visit New Zealand In November
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ دورے میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔

پاکستان ویمن ٹیم 19 سال بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ کرکٹ نیوزی لینڈ نے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلےپانچ ون ڈیز 9 ، 11 ، 13 ، 17 اور 19 نومبر کو کھیلے جائیں گےجبکہ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو ہو گا ۔

سیریز کے آخری تین ون ڈے میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا حصہ ہیں اور ہوم ٹیم کو ایڈوانٹیج ہے کہ وہ یہ سیریز جیت کر براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے ۔
تازہ ترین