• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمی جمرات کےمجموعی اوقات میں بارہ گھنٹےکی کمی

Haj Stoning To Be Shortened
سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج کے رکن رمی جمرات کے مجموعی اوقات میں بارہ گھنٹے کی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق پابندی بھگدڑ جیسے واقعات سےبچنے اور حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کی خاطر عائد کی گئی ۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق 10ذی الحج کے دن رمی کے اوقات میں چار گھنٹے کی پابندی ہوگی۔حجاج کرام صبح 6 سے 10:30بجے تک رمی کا فریضہ انجام نہیں دے سکیں گے۔

11ذی الحج کے دن دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک حجاج اکرام رمی کا فریضہ انجام نہیں دے سکتے ۔

12 ذی الحج کو حجاج کرام پر رمی کا فریضہ ادا کرنےکے لیے صبح 10:30 سے دوپہر 2 بجے تک پابندی ہوگی ۔

رمی کے اوقات کی پابندی اژدہام سے بچنے اور حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کے خاطر عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین