• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں طوفانی بارش، حادثات میں2بچیاں جاں بحق

Torrential Rain In Lahore Two Children Died In Accident
لاہور میں رات سےوقفے وقفے کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سےسڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،کرنٹ لگنےاور چھت گرنے سے2بچیاں جاں بحق اورمیاں بیوی اور ایک بچی زخمی ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک85ملی میٹر سےزائد بارش ہو چکی ہے۔

لاہور اور گردونواح میں رات سےطوفانی بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے،لکشمی چوک،مال روڈ ،ڈیوس روڈ،کشمیرروڈ،اللہ ہو چوک،کالج روڈ،ٹاؤن شپ، چائنا اسکیم،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور ہجویری کالونی کے سامنے سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،موٹرسائیکلیں بند ،ٹریفک سست روی کا شکار ہے

بارش کے دوران سبزہ زار میں کرنٹ لگنےسے9سال کی بچی مینا اورمناواں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے2سال کی نورفاطمہ جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بہن اور والدین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ادھرمحکمہ موسمیات کےمطابق اب تک سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن اور ٹاؤن شپ کےعلاقوں میں ہوئی،جو85ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نےبارشوں کے پیش نظرواسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرزکی ٹیموں کوالرٹ رہنے کاحکم دےدیا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ اگلے4روز تک وقفےوقفےسےجاری رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین