• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے پی پی کونسلرزکی تحقیقات

Investigation Not To Vote For Party Candidates Pp Conceller
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پی پی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے پی پی کونسلرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائینگے،میئرزاور چیئرمینزکے انتخابات میں پی پی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوکی سربراہی میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔

سندھ کے وزیر خوراک و پا رلیمانی امور اور پیپلز پارٹی کو آرڈی نیشن کمیٹی سندھ کے سربراہ نثار احمد کھوڑونے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب میئرز،ڈپٹی میئرز ، چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ کے لوگوں کی خدمت کرنے ،سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں اور صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے پی پی کونسلرز کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہے اورایسے کونسلرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائینگے۔

ایک بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے ضلع کونسل اور دونوں ڈی ایم سیز میں پی پی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ پی پی کراچی سے کشمور تک ،گاؤں سے شہر تک عوام میں مقبول اور نمائندہ جماعت رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں نو منتخب نمائندے اپنے جوش وجذبے سے عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی کو مزیدمستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے علاقوں میں لوگوں کی سماجی اور بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ہے،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے نومنتخب نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیار استعمال کرتے ہوئے آگے آناچاہئے ۔
تازہ ترین