• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Consider Changing Palette Gun Policy
عالمی تنقید پربھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن پالیسی کی تبدیلی کے لیےغور پر مجبورہوگئی ، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ماہرین کی رپورٹ کے بعد پیلٹ گنوں کا متبادل دیں گے۔

سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے متعلق ماہرین کی رپورٹ دو سے تین روز میں آنے والی ہے جس کے بعد گن کا متبادل دیا جائے گا۔

حریت رہنماؤں سے مذاکرات کے سوال پر راج ناتھ کا کہنا تھا کہ انسانیت اور کشمیریت کے دائرے میں کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین