• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحان کی تیاری کے دوران نیند کے وقفے ضروری ہیں

Sleep Break Is A Must During Exam Preparation
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ امتحان کی تیاری کے دوران نیند کے وقفے لینے سے ذہن میں معلومات برقرار رہتی ہے۔

اس سے پہلے کی گئی تحقیق میں طالبعلموں کو یاد کیا ہوا سبق ذہن میں رکھنے کے لیےپڑھائی کے بعدسونے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس نئی تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ آیا مطالعے کے دوران نیندکے ایک سے زائد وقفے یادداشت کو بہتر بناسکتے ہیں یا یہ طریقہ صرف آپ کو سست بناتا ہے۔

اس تحقیق میں شریک 40 فرانسیسی طالب علموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے سیشن میںدونوں گروپوں کے طلبہ کو مسلسل بارہ گھنٹےمطالعہ کرنے کوکہاگیا۔

بارہ گھنٹے بعد دوسرا سیشن شروع کیا گیا جس میں ایک گروپ کو سونے بھیج دیا جبکہ دوسرے گروپ کو مسلسل جاگ کر مزید پڑھنے کی ہدایت دی گئی ۔

دونوں سیشن کے اختتام پر دریافت کیا گیا کہ وہ شرکاء جنہوں نے نیند کا وقفہ لیا تھا وہ مطالعہ ذہن میں رکھنے کے قابل تھے۔

نیند نے ان کی یاد رکھنے کی صلاحیت کو تبدیل کر دیا تھا۔ دوسری مشق کے دوران انہیں کوئی چیز یاد کرنے میں کم وقت لگا۔

سبق یاد کرنے کا یہ طریقہ طالب علموں کے لئے بہت سود مند ثابت ہوا۔
تازہ ترین