• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے راہنما آصف حسنین کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

Mqm Leader Asif Husnain Arrested In Karachi
ایم کیو ایم کے راہنما اور قومی اسمبلی کے رکن آصف حسنین کو رینجرز نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق آصف حسنین کو ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اسلام آباد روانگی کے لئے کراچی کے جناح ٹرمنل پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق آصف حسنین کو دو روز قبل فاروق ستار کی پر یس کانفرنس کے بعد رینجرز نے پوچھ گچھ کے لئے انہیں طلب کیا تھا، جس کے بعد آصف حسنین رینجرز حکام کے پاس پہنچے بھی تھے ۔
تازہ ترین