• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم قائد کا معاملہ برطانیہ کیساتھ اٹھایا ہے: دفتر خارجہ

Issue Of Founder Mqm Raised With The United Kingdompakistan
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے پاکستان مخالف بیانات کا معاملہ وزارت داخلہ نے برطانوی ہوم منسٹری کے ساتھ اٹھایا ہے، برطانیہ سے اشتعال انگیز بیانات کا معاملہ اس قبل بھی اٹھا چکے ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کا برطانوی ہوم منسٹری کے ساتھ رابطوں کا میکینزم موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اب تک 80 کشمیریوں کو شہید اور 7 ہزار کو زخمی کر چکا ہے، بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اس کے دوست مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن دنیا ان حربوں سے نا واقف نہیں ہے۔
تازہ ترین