• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کاویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے شیڈول کااعلان

Pakistan Cricket Board Announces Schedule Of West Indies Series
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، سیریز تین ٹی ٹوینٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے۔

20 ستمبر کو ویسٹ انڈیز ایمریٹس الیون کے ساتھ وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 ستمبر ،دوسرا 24 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی شارجہ میں 27 ستمبر کو ہو گا۔

پہلا اور دوسرا ون ڈے 30 اور دو اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا ون ڈے 5 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہو گا، ویسٹ انڈیز اورپی سی بی پیٹرنز الیون کی ٹیمیں تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ 7 سے 9 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلیں گی۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابو ظہبی جبکہ تیسرا ٹیسٹ 30اکتوبر سے 3نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین