• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ایلین بنا تو کوئی ڈریگن،نیوزی لینڈ میں بچوں کا فیشن شو

Children Fashion Show New Zealand
بچوں پر بھی فیشن کا رنگ چھا گیا، کوئی بنا ایلین تو کوئی ڈریگن اور کسی نے پرندوں کا روپ دھار لیا، نیوزی لینڈ کے منفرد فیشن شو میں بچوں نے خوب جلوے بکھیرے اور دلکش آرٹ سے سجے ملبوسات کی شاندار انداز میں نمائش کی۔

فیشن کے معاملے میں بچے بھی کسی سے کم نہیں، نیوزی لینڈ میں ہونے والے فیشن شو کے ننھے ماڈلز کمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

دارالحکومت ویلنگٹن میں ہونے والے اس فیشن شو میں75بچوں نے دلکش آرٹ سے سجے منفرد ملبوسات کی کلیکشن زیب تن کر کے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن شو میں شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

50کے قریب رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔
تازہ ترین