• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا تلاش کرنیوالے نے چار کلو وزنی سونے کا ڈلا ڈھونڈ نکالا

Hobby Prospector Finds 41 Kg Gold Nugget
حافظ محمد نعمان...سونا تلاش کرنے والے آسٹریلوی شخص نے 4 اعشاریہ ایک کلو گرام وزنی سونے کا ڈلا ڈھونڈ نکالا۔ سونے کے ڈلے کی قیمت دو لاکھ پچاس ہزار ڈالزر سے زائد بتائی جارہی ہے۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ دس سال مسلسل جھاڑیوں والے علاقوں میں خاک چھاننے کے بعد اس ہفتے اسے دو مرتبہ سونا ملا ہے۔ اس کے مطابق وکٹوریہ کے علاقے گولڈن ٹرائی اینگل میں تیس سینٹی میٹر زمین کے اندر سے اسے گزشتہ جمعے کو دو لاکھ پچاس ہزار ڈالرز سے زائد مالیت کا سونا ملا ہے۔

اس کے مطابق پہلے تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور اسے لگا کہ جیسے یہ کسی گھوڑے کا جوتا ہے اور وزن کیا تو سونے کا ڈلا چار اعشاریہ ایک کلو گرام کا نکلا۔

اس کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی رات سونے کے ڈلے کو ایلومینیم میں لپیٹ کر اپنے اوون میں چھپادیا تھا۔ اس نے سونے کے اس ڈلے کو ’’جمعے کی خوشی‘‘ کا نام دیا ۔

اس وقت سونے کا یہ ڈلا ایک محفوظ بینک کی تجوری میں موجود ہے جسے جلد ہی نیلام کردیا جائیگا۔
تازہ ترین