• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری کلنٹن سے متعلق اہم معلومات سامنے لائونگا،اسانج

Important Information Regarding Hillary Clinton Shall Disclose
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق اہم معلومات سامنے لانے کا اعلان کردیا، جولین اسانج کے مطابق یہ معلومات اہم ہوگی ۔

امریکی نیوز چینل کو انٹریو دیتے ہوئے جولین اسانج کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم سے متعلق اہم معلومات سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔یہ معلومات صدارتی انتخابات سے قبل جاری کی جائیں گی۔

وکی لیکس کے بانی کے مطابق میڈیا اور عوام میں پھیلنے کے بعد ہی اس معلومات کی اہمیت کا اندازہ ہوگا، سوئیڈن کو مطلوب جولین اسانج 5 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لئے ہیں۔
تازہ ترین