• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل راحیل شریف کا افغان صدر سے فون پر رابطہ

Coas Sharif Phones Afghan President Condemns University Attack
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر سے ٹیلے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی سرزمین افغانستان میں دہشت گردی کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام نے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے میں مبینہ استعمال ہونے والے جو 3موبائل فون نمبر شیئر کیے وہ افغان کمپنی کے نکلے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر سے کابل میں امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی سرزمین افغانستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کے لیے ہر گز استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام نےیونیورسٹی پر حملے کے دوران مبینہ استعمال ہونے والے 3 موبائل نمبر شیئر کیے جن کی بنیاد پر پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب مشتبہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا، اس سے پتہ چلا کہ یہ تینوں سمز ایک افغان کمپنی آپریٹ کررہی ہےجس کے سگنل پاک افغان سرحد کے قریب بعض علاقوں میں آتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق کومبنگ آپریشن کے بعد حاصل ہونے والی معلومات افغان حکام سے شیئر کی گئی ہیں اور مزید تکنیکی جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید معلومات ملنے پر افغان صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین