• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیرکی خاطر فلمیں سائن کرنا چھوڑدی تھیں،کترینہ

Katrina Droped Signing Films For Ranbir
کئی برسوں تک کترینہ اور رنبیر کی دوستی اورپھر منگنی سے لے کر شادی تک کی خبریں گرم رہیں لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ یہ پریمی جوڑا الگ ہوگیا تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی محبت کو پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اوررنبیرکپورکی علیحدگی کے بعد متعدد خبریں سامنے آئیں جہاں کبھی ان کی جانب سے اپنا رشتہ ختم ہونے کا برملا اظہاربھی کیا گیا جب کہ کبھی اس بات کونظر انداز بھی کیا گیا تھا اورکبھی دونوں کی طرف سے اپنا رشتہ ختم ہونے پر افسوس کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کترینہ ،رنبیرکی محبت میں اس قدرگرفتارہوچکی تھیں کہ وہ ان کے اپنا کرئیربھی داؤ پرلگانے کے لیے تیارتھیں ۔

انہوں نے اپنے گہرے دوست رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدیں تھیں اورجلد ازجلد ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا بھی چاہتی تھیں جو جھوٹی اوربے بنیاد افواہوں کے باعث نہ ہوسکا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘جگا جاسوس’’ کی پروموشن سے قبل ہی رنبیر ،کترینہ کے ساتھ سارے غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نئی فلم پران کی سابق دوستی کا کوئی اثرنہ ہو۔

کترینہ کیف کے ساتھ علیحدگی اورفلموں میں لگاتار ناکامی کے بعد اداکاررنبیر کپور نے بھی اپنی زندگی کے کچھ پہلووں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اور سب سے پہلے شراب سے دوری اور سیگریٹ نوشی کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
تازہ ترین