• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت نے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

Balochistan Govt Order To Probe Police Encounter
حکومت بلوچستان نے چھ روز قبل کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تحقیقات کیلئے کمشنر کوئٹہ انکواری آفیسر مقرر کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے مطابق حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے رہائشی عبدالشکور اور جنت گل غوث آباد جنہیں 20اگست2016کو پولیس اسٹیشن خالق شہید ایسٹرن بائی پاس کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیاگیا تھا کے قتل کی انکوائری کیلئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو بطور ٹریبونل آف انکوائری مقرر کیا ہے۔

ٹریبونل مذکورہ معاملے کی انکوائری مکمل کرکے 20دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
تازہ ترین