• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز پر پارلیمنٹیرینز اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Mqm Pakistan Meeting At Temporary Center At Ghanchi Hall
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز پر پارلیمنٹیرینز اور رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ فاروق ستار نے اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی پاکستان کوسیاسی امور پر اہم ہدایتیں بھی دیں۔

گھانچی ہال میں فاروق ستار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم عامر خان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فاروس ستار نے تمام پارلیمنٹیرینز کو سیاسی رابطے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے سیاسی دفاتر مسمار کرنے پر اظہار تشویش کیا۔ اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی دفاتر کا بتایاجائے ہم میئر کے ذریعے کارروائی کرینگے۔

اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان اور پارلیمنٹیریئنز نے فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین