• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ہینڈز آف اسٹون‘ کا پریمیئر، پریانکا چوپڑا کی شرکت

Priyanka Chopra Attends The Movie Hands Of Stone Premiere
معروف ہولی ووڈ اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہولی ووڈ اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’ہینڈز آف ا سٹون‘ کانیو یارک میں رنگا رنگ  پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں کئی ہولی ووڈ اداکاروں سمیت پریانکا چوپڑا بھی شرکت کیلئے پہنچیں۔

ریڈ کارپٹ پر پہنچنے پر فوٹو گرافروں نے اسٹارزکے خوب پوز لئے اور جی بھر کر داد دی۔ جوناتھن جیکو بووچ کی ہدایتکاری میں بننے والی حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی رابرٹو ڈیورین نامی ایک ایسے چیمپئن باکسر کے گرد گھوم رہی ہے جو سولہ سال کی عمر میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کرتا ہے اور پچاس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اختیار کر لیتا ہے۔

رابرٹو اپنے کیرئیر میں نامور باکسر شوگر رے لیونارڈ کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرتا ہے لیکن شوگر رے کے دوبارہ چیلنج میں رابرٹو اپنے ٹائٹل سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تاہم رابرٹو کو رے آرسل جیسا لیجنڈری ٹرینر ملنے پراس کی زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔

جے ویز لیڈر اور کارلوس گارشیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ڈرامے اور سنسنی پر مبنی یہ فلم 26اگست کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین