• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندر کا رائزنگ اسٹار پروگرام آج سے بہاولپور میں ہو گا

Lahore Qalander Rising Hunt Program Bahawalpur
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کا رائزنگ اسٹار پروگرام آج سے بہاولپور میں شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بتایا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ہے ۔ پہلے مرحلے میں دو روزہ ٹرائیلز آج سے بہاولپور میں شروع ہوں گے ۔

ٹرائیلز کے لیئے ہزاروں نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کھلاڑیوں کے ٹرائیلز لیں گے ۔

بہاولپور کے بعد ملتان میں 29 اگست سے ٹرائیلز شروع ہوں گے ۔
تازہ ترین