• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلری کی بقیہ ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں، عدالت

Hilary Clinton Remaining Email Released Before 13 September Says Us Court
امریکی جج نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی بحیثیت وزیرخارجہ بقیہ ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں۔

امریکی جج نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی بحیثیت وزیرخارجہ بقیہ ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں۔

امریکی جج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد اس وقت کی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ہونے والے رابطے کی کوئی نئی ای میل موجود ہے تو 13 ستمبر تک جاری کی جائے۔

ہلیری کلنٹن 2009 سے 2013 تک امریکی وزیرخارجہ رہ چکی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے نجی ای میل سرور کا استعمال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ ایسی ہزاروں ای میلز پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔
تازہ ترین