• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس،مزید 2 بھائی اشتہاری قرار

Qandeel Baloch Murder Case Two More Brother Wanted
ملتان پولیس کی درخواست پر عدالت نے قندیل بلوچ قتل میں ملوث مزید2 بھائیوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ملتان پولیس نے عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران قندیل کے 2 مزید بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قندیل بلوچ کے گرفتار بھائی محمد وسیم سے تفتیش کے بعدقتل میں دونوں کے ملوث ہونا ثابت ہو رہا ہے، انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیا لیکن وہ اب تک پولیس کے پاس نہیں پہنچے ہیں۔

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نےدونوں بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔عارف سعودی عرب میں مقیم ہےاور اسلم شاہین سرکاری ملازم ہے ۔
تازہ ترین