• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ، بین الاقوامی اسنائپر مقابلوں میں پاک فوج کی پہلی پوزیشن

Chinainternational Sniper Competition Pak Army Get 1st Position
چین میں بین الاقوامی اسنائپر (نشانہ بازی کے) مقابلوں میں پاک فوج نے انفرادی اور ٹیم کی سطح پر اول پوزیشن حاصل کر لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے صوبے بیجنگ میں بین الاقوامی اسنائپر مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں 14ممالک کی 21ٹیموں نے حصہ لیا ۔

پاک فوج کے نائیک ارشد کو بہترین اسنائپر قرار دیا گیا جبکہ پاک فوج کی ٹیم نے بھی ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں پاک فضائیہ کے سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ نے برطانیہ میں ہونے والے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ میں فتح حاصل کی تھی۔

برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے شو میں 50 ممالک کے 200 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا جس میں پاکستان کی نمائندگی سی 130 طیارے نے کی جہاں پاک فضائیہ نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔

گزشتہ سال پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی آرمی کے ’ایکسرسائز کیمبرائن پٹرول‘ ایونٹ میں بھی تقریباً 140 ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
تازہ ترین