• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ،انگلینڈ دوسرا ون ڈےکل کھیلا جائے گا

Pakistan England In The Second Odi Will Be Played Tomorrow
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل لارڈز میں کھیلا جائےگا، لیکن ٹیم مینجمنٹ بیٹسمینوں کی فارم سےپریشان ہے، اگلے میچ کےلیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں بیٹسمین بڑا اسکور کرنے اوربولرز فیلڈ کے مطابق بولنگ کرنے میں ناکام رہے،جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم 44 رنز سے ناکام ہو گئی۔

یعنی کپتان پریشان ، ٹیم مینجمنٹ بھی پریشان ،مینجمنٹ سوچ میں ہے کہ کیسے بیٹنگ میں کمزوری ختم کی جائے۔ بولنگ میں کوتاہی اور فیلڈنگ میں خرابی کیونکہ کل لارڈز میںسیریز کا دوسرا مقابلہ ہےجس کی تیاری گرین کیپس جم کر رہےہیں۔

امکان ہے دوسرے ون ڈے کےلیے فائنل الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں، سمیع اسلم اور یاسر شاہ کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے، کون کون ڈراپ ہوگا فیصلہ کل ہی سامنے آئے گا۔
تازہ ترین