• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 میں شاہد آفریدی کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں

Sportst20 Is Unlikely To Join Afridi
انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا ۔ شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں زیر غور لا ئیں جائیں گے ۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے ۔

عماد بٹ کو تو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہےالبتہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے زیر غور لایا جائے گا ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔

سلیکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ شاہد آفریدی نے ٹیم میں کم بیک کرنا ہے لیکن وہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی نہیں کھیل رہے اور اگر وہ فٹ نہیں ہیں تو سلیکشن کمیٹی کو اس حوالے سے بتا دیں ۔
تازہ ترین