• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bolivias Deputy Interior Minister Was Killed
بولیویاکے نائب وزیرداخلہ روڈولفوکو قتل کردیاگیا، حکام نے وزیر کے قتل کا الزام ہڑتال پر بیٹھے کان کنوں پر لگایا ہے۔ نائب وزیر داخلہ گزشتہ روز مذاکرات کے لیے مظاہرین کے پاس گئے تھے۔

وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ روڈولفو کے قتل کا الزام ان کان کنوں پر عائد کیا ہے جو کئی دنوں سے مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں ۔

حکام کے مطابق روڈولفو گزشتہ روز مذاکرات کیلئے ان مظاہرین کے پاس گئے تھےجس کے بعد انھیں اغوا کرلیا گیاتھا۔وزیر داخلہ نے اس قتل کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیا۔
تازہ ترین