• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان :مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

2 More Infected Congo Virus In Baluchistan
بلوچستان میں کانگو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کرگیا ، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں2مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہو گئی، مریضوں کاتعلق کوئٹہ اور لورالائی سےہے ۔

دونوں مریضوں کو 23اگست کو فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کےآئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیاتھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کاعلاج شروع کیاجاچکاہےاور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کانگووائرس کےدو مریضوں کےعلاوہ دو مشتبہ مریض بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، دونوں مشتبہ مریضوں کےخون کےنمونے تجزیہ کےلئےمتعلقہ لیبارٹری بھجوائےجاچکےہیں۔

اب تک کوئٹہ میں 27مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، جن میں سے 12 جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین