• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :گاڑی پر فائرنگ،فیصل واوڈا ،عمران اسماعیل محفوظ رہے

Karachi Firing At Vehicle Of Faisal Vawda In Delhi Colony
کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،گاڑی میں موجود فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل حملے میں محفوظ رہے، موقع سے گولیوں کے سات خول ملے۔

تحریک انصاف کے رہ نما فیصل واوڈا نیب کے دفتر میں پیشی کے بعد گھر جارہے تھے،رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل نیب کے دفتر سے گھر کی جانب رواں دواں تھے کہ دہلی کالونی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوع سے 7 خول برآمد ہوئے ہیں جن میں سے 3 خول 9ایم ایم جبکہ 4 خول ایس ایم جی کے ملےہیں،تفتیش اس بات پر بھی کی جائے گی کہ حملہ آوروں کے پاس بڑا اسلحہ موجود تھا کہ نہیں جبکہ دوسری جانب تفتیشی حکام، نیب کے دفتر سے دہلی کالونی کے راستے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹج کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق واقعے کا مقدمہ پارٹی چیئر مین سے مشارت کے بعد درج کرائیں گے جبکہ مقدمہ نامعلوم نہیں بلکہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرایا جائے گا۔
تازہ ترین