• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مزید دو دھڑوں میں بٹتی نظر آرہی ہے: وسان

Muttahida Seems To Be Divied Into Further Two Factions Wassan
افضل ندیم ڈوگر...سندھ کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ متحدہ مزید دو دھڑوں میں بٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خوابوں کے وزیر کے طور پر مشہور منظور وسان کا کہنا ہے کہ متحدہ کے بانی سے پاکستان مخالف بیان کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے دلایا گیا جس کے پیچھے بھارت ہی نہیں اور بین الاقوامی طاقتیں بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سازش کی گئی، کشمیر میں بھارتی بربریت کے وقت بیان جاری کرایا گیا۔

منظور وسان نے مشورہ دیا کہ بانی متحدہ اتوار کو چھٹی کے روز بیان نہ دیا کریں۔
تازہ ترین