آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس مشکل کی ہر گھڑی میں ہماری امیدوں پر پورا اترے ہیں، میڈیکل سائنس تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ڈاکٹرز ہم آہنگی یقینی بنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور افسران اور پیرامیڈکس اسٹاف سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے پر آرمی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز سمیت دیگر یونٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔