• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا کو کراچی و کوئٹہ کی جیو میپنگ کی ذمے داری سونپ دی گئی

Nacta To Be Responsible For Geo Mapping In Quetta And Karachi
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ نے نیکٹا کو کراچی اور کوئٹہ کی جیو میپنگ کی ذمے داری سونپ دی۔

وزیرداخلہ نے جیو میپنگ کے متعلق نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو ہدایات دے دیں، فہد ملک قتل کیس کے بارے میں وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قتل کے ایک واقعے پر پولیس ہرممکن کام کر رہی ہے، بعض لوگ اس کیس کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ قتل کے ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ اور نام ای سی ایل پر ڈال دیے ہیں، کیس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو خط لکھا ہے، کسی کو پولیس کو براہ راست خط لکھنے کا حق نہیں ۔
تازہ ترین