• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں30 نئے جدید ترین اسپتال بنانے کی منظوری

Thirty New Modern Hospitals Approved To Be Built Across Country
وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں30 نئے جدید ترین اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کےمطابق صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے ۔

وزیراعظم سیل کے مطابق اسلام آباد میں 600 بیڈ پر مشتمل 3 نئے اسپتال قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ملک بھر میں 500 بیڈ کے 10اور 250 بیڈ کے 25 اسپتالوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے راولپنڈی میں جدید میٹرنٹی اسپتال کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے،انہوں نے وفاقی حکومت کو اسپتالوں کی تعمیر 18ماہ میں مکمل کرکے انہیں کھولنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین