• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Boxer Amir Khan Reaches At Data Darbar
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے باکسنگ اکیڈمی کے لیے اُنہیں لاہور میں زمین دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ اس بارے میں جھوٹ نہیں بول رہے ہیں اور اپنی بات پر قائم ہیں۔

باکسر عامر خان نے لاہور میں 24اگست کو میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اُنہیں اکیڈمی کے لیے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ متنازع زمین ہے اور فی الحال اُن کے پاس کوئی زمین نہیں ہے جس پر اکیڈمی بنائی جاسکے۔

عامر خان نے آج داتا دربار پر حاضری کے موقع پر پھر یہ بات دہرائی ہے کہ پنجاب حکومت نے اُنہیں زمین دینے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس بارے میں جھوٹ نہیں بول رہے ہیں۔
تازہ ترین