• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے بہاولپور اور سرگودھا میں ٹرائل

Lahore Qalandars Plays Trials In Sargodha And Bahawalpur
لاہور قلندر بہاول پور ریجن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے بہاول پور میں ٹرائل منعقد ہوئے،ٹرائلز میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے شرکت کی، سرگودھا میں 1200سے زیادہ کھلاڑیوں نے ناموں کا اندراج کرایا۔

لاہور قلندر بہاول پور ریجن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے بہاول پور میں ٹرائل منعقد ہوئے،ٹرائلز میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے شرکت کی۔

بہاولپور ڈرنگ اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی سربراہی میں ٹرائل منعقد ہوئے، ٹرائلز میں ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا، عبد الرؤف اور کئی سابق کھلاڑی بھی موجود تھے، کل بھی نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور نئے ٹیلنٹ کے لیے ٹرائل منعقد ہوں گے۔

لاہور قلندر کا فلوٹ ملک کے مختلف شہروں کی طرح شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بھی پہنچ گیا جہاں 1200سے زائد کھلاڑیوں کے ناموں کا اندراج کیا گیا۔

ہونہار کرکٹرز کی حوصلہ افزائی، چناؤ اور انہیں قومی سطح پر متعارف کروانے کیلئے لاہور قلندر کا فلوٹ سرگودھا پہنچ گیاہے، شہر کے علاوہ دیہاتوں کے نوجوانوں نے بھی لاہور قلندر کے فلوٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مختلف مقامات پر کرکٹ کے 1200سےکھلاڑیوں کے ناموں کا اندراج کیا گیا، ان کھلاڑیوں کی فائنل سلیکشن 7،8ستمبر کو اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں ہوگی۔
تازہ ترین