• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خاتمہ عوام کے تعاون سے مشروط ہے،ترک صدر

End Of Terrorism Is Linked With Peoples Cooperation
ترکی کے صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے دہشت گردی کا خاتمہ عوام کے تعاون سے مشروط ہے۔

ترکی کے جنوب مشرقی ضلع شرناک کے قصبے جزرے میں ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق اپنے بیان میں صدر ایرودان نے کہا دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے ہمیں مقامی عوام کے تعاون کی سخت ضرورت ہے،۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترک عوام پندرہ جولائی کی تاریخ کو دہراتے ہوئے اس لعنت کو جڑھ سے ختم کردیں گے۔ یاد رہے جمعے کی صبح ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کے باعث کم از کم گیارہ پولیس اہلکار ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے تھے،۔

دھماکے کی ذمہ داری کردستان ورکرز پارٹی کے عسکری وِنگ نے قبول کر لی ہے۔
تازہ ترین