• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا اور شاہ رخ پہلی بار فلم میں آمنے سامنے

Kangna And Shah Rukh First Time Come Together In A Movie
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں جگہ بنالی۔کنگنا نے بالی ووڈ میں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ ایسی فلمز کی آفرز کو قبول کیا جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں جلوہ گرہوں گے۔کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی،انہوں نے کہاکہ وہ میرے اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔

لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی۔لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی۔
تازہ ترین