• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے ملک دشمن نعروں کےخلاف بھر پور ردعمل دیا، خورشید شاہ

Public Show A Stern Action Against Pakistan Sovereignty Slogan Khurshed Shah
اپوزیشن لیڈ ر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے کراچی میں ملک دشمن نعروں کےخلاف بھر پور ردعمل دیا،جو ملک دشمن نعرے لگارہے تھے وہ بھی پگھل کر پاکستان زندہ باد کےنعرے پر آگئے ہیں۔

آزادی ٹرین کی سکھر ریلوے اسٹیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کےلیے ملک دشمنوں کا مقابلہ کر رہی ہیں ،عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔
تازہ ترین