• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

Mangopir Police Encounter 2 Target Killer Dead
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں گرفتار ٹارگٹ کلرز آصف اسماعیل اور عابد استاد عرف کاکا کا تعلق متحدہ سے ہےدونوں ٹارگٹ کلرز اسماعیلی اور بوہری برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان چھ سےسات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ٹارگٹ کلرز ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر کے تفتیش کی جاری ہے ۔

دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین