• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان میں خناق سے بچائو کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Campaign Against Khunaq In Waziristan Start Soon
محکمہ صحت فاٹا نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خناق بیماری کے وباء پھوٹنے پر بارہ روز مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ مہم کے دوران بچوں کو خناق کے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر فاٹا میں خناق کی وباء کے روک تھام اور خاتمے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز) فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب خان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ـ انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارہ روزہ چلنے والی مہم (جس میں خناق، کالی کھانسی، تشنج، کالا یرقان، گردن توڑبخار، نمونیہ،پولیو اور خسرہ کی ٹیکاجات /ویکسین شامل ہیں) سے دوسری بیماریوں کی وباء سے پیشگی بچاؤ میں مدد ملے گی ۔

ـ انہوں نے کہا کہ خناق وباء کے کیس پہلے شمالی وزیرستان کے تحصیل میران شاہ سے رپورٹ کیے گئے تھےجس کے نتیجے میں 15 مشتبہ مریض معلوم کیے گئے جن میں سے 6 بچے ہلاک ہوئے ۔

9 مشتبہ خناق کے مریضوں کا علاج فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اسپتالوں میں شروع کیا گیا ـ جبکہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 3 ہلاک اور 5 علاج کے لیے پشاور ہسپتال بھیجے گئے۔ ـ
تازہ ترین